اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کہنا سراسر غلط ہے ہم نہ سیاسی انتقامی کارروائی پر یقین رکھتے ہیں اورنہ ہی اسے ڈھال بنائیں گے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان دونوں کہتے ہیں احتساب کا عمل شفاف ہونا چاہیے، اب جب احتساب شروع ہوا ہے تو سیاسی انتقام کے نعرے لگائے جارہے ہیں، شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کہنا مناسب نہیں۔