کراچی: پی سی بی میں سی ای او کے تقرر کیلیے غوروخوص شروع ہو گیا۔

پی سی بی میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر لانے کیلیے ابتدائی کام شروع ہو گیا ہے، اعلیٰ حکام مختلف شخصیات کے ناموں پر غور کر رہے ہیں،گوکہ یہ عہدہ مشتہر کیا جائے گا البتہ اس سے پہلے ہی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کون ذمہ داری سنبھالنے کیلیے موزوں رہے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز کی فہرست پر نظر دوڑانے کے بعد حکام کو بہت کم ہی مطلوبہ اہلیت پر پورا اترتے دکھائی دیے۔ رمیز راجہ ماضی میں بھی چیف ایگزیکٹیو رہ چکے مگر اب سابقہ تجربے اور کمنٹری کی مصروفیات کے سبب دوبارہ یہ ذمہ داری سنبھالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، وسیم اکرم کم پڑھے لکھے ہونے کے باوجود انگریزی اچھی طرح بول لیتے ہیں البتہ لکھنے میں ویسی اہلیت نہیں رکھتے، ساتھ مشکوک ماضی بھی انھیں کوئی بڑی ذمہ داری سونپنے سے روکتا ہے۔