صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام ظلم ہے، سعودی مفتی اعظمبیروت: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کہاہے کہ صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام ظلم ہے ۔
سعودی عرب کے مفتی اعظم نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں سعودی حکومت کے موقف پرہونے والی تنقید پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کوظالمانہ قراردیا اور ان جرائم کے سلسلے میں عالمی برادری کی خاموشی کا اعتراف کیا۔
دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے بھی مذہبی رہ نماؤں پر زوردیا ہے کہ وہ اسلام کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچانے کے لئے انصاف سے متعلق مشترکہ موقف اپنائیں۔ انھوں نے غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی ہے۔