ممبئی: بھارتی پروڈیوسر ونتا نندا نے بالی ووڈ کے سب سے ’’سنسکاری‘‘ اور مہذب کردار ادا کرنے کے لیے مشہور اداکار آلوک ناتھ پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔

اداکارہ تنوشری دتہ کے بعد بالی ووڈ میں ’’می ٹو‘‘مہم کے تحت خواتین زیادتی اور ہراسانی کے واقعات پر آواز اٹھارہی ہیں۔ حال ہی میں 1990 کے مقبول ترین شو ’’تارا‘‘ کی مصنفہ اور پروڈیوسر ونتا نندا نے بھارتی فلموں میں ’’بابوجی‘‘ کے کردارادا کرنے والے اداکار آلوک ناتھ پر زیادتی کاالزام عائد کیاہے، آلوک ناتھ نے ڈراما سیریل’’تارا‘‘میں مرکزی کردار اداکیا تھا۔

ونتا نے فیس بک پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج سے 19 سال قبل آلو ناتھ نے انہیں ان ہی کے گھر پر زیادتی کانشانہ بنایا اس کے علاوہ 1990 میں آن ایئر ہونے والے شو ’’تارا‘‘ کی مرکزی اداکارہ نونیت نشان کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایااور ان پر منشیات لینے کا الزام بھی لگایا۔