کراچی:
آئی سی سی کے نمائندے شگدیش شیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔

کراچی میں نمائندہ ایکسپریس سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کے نمائندے شگدیش شیٹھی نے کہا ہے کہعالمی کپ ٹرافی کے ہمراہ پاکستان ٹور بہت دلچسپ رہا، شائقین کرکٹ کی کھیل سے والہانہ رغبت اور لگائوقابل رشک ہے، کھیل محبتوں کوبڑھاتے اور فاصلوں کوکم کرتے ہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کھیل محبتوں کو پروان دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، پاک بھارت کرکٹ کا انعقاد دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔