ممبئی:  الی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ماضی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ ایشوریا رائے پر تشدد سے متعلق وضاحت دیتے نظرآرہے ہیں۔

ماضی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریارائے بچن کے عشق  کے قصے زبان زدعام تھےتاہم اس طوفانی اور دھواں دار عشق کا انجام نہایت تکلیف دہ انداز میں ہوا تھا۔

2002 میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریارائے نے سلمان خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان انہیں فون کرکے نہ صرف بہت ہی فضول باتیں سناتے ہیں بلکہ انہوں نے مجھ پر میرے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی لگایاتھا اور ایک بار تو سلمان خان نے مجھ پر تشدد بھی کیا لیکن خوش قسمتی سے اس تشدد کے کوئی نشانات میرے جسم پر نہیں آئے اور میں نے ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ اس واقعے کے بعد میں نے سلمان خان سے تعلقات ختم کرلیے۔