ممبئی:  بالی ووڈ اداکاروں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی مشہور جوڑی ایک بار پھر نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ بکھیرتی نظر آئے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر ماضی کی طرح بھرپور رومانویت کے ساتھ ہدایت کار لو رنجن کی فلم میں اداکاری کا جادو جگائیں گے جس میں اجے دیوگن بھی اُن کا ساتھ دیتے نظر آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ دپیکا نے فلم کا اسکرپٹ پڑھ لیا ہے انہوں نے اس پروجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو ایک مثبت اشارہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ  فلم 2020ء میں کرسمس  کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون اپنے فنی کیریئر میں ایک ساتھ بچنا اے حسینوں، یہ جوانی ہے دیوانی  اور تماشا جیسی ہٹ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔