منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ انھیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر فوری طور پر جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور انھیں اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا۔