ممبئی:
بالی ووڈ فلموں کے لیے گانے لکھنے والے شاعر سمیر انجان  انوملک پر لگنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات پر ان کی حمایت  میں میدان میں آگئے۔

بالی ووڈ شاعر سمیر انجان نے بھارتی موسیقار انوملک پر گلوکارہ شوئیتا پنڈت کی جانب سے لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2001 میں جب شوئیتا پنڈت اپنی والدہ کے ساتھ آڈیشن دینے ایمپائر اسٹوڈیو آئی تھیں اس وقت میں بھی وہیں موجود تھا، انوملک نے شوئیتا کو بیٹا کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا ’’بیٹا  آپ کچھ گانا سنانا چاہتی ہیں تو سناؤ‘‘۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انو ملک پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام

 

شوئیتا نے اس وقت کہا میں کسی دوسرے کمرے میں گانا سنانا چاہتی ہوں جس پرانو ملک نے کہا نہیں یہاں سمیر جی  موجود ہیں اور میں چاہتا ہوں وہ بھی تمہاری آواز سنیں، گانا ختم ہونے کے بعد انوملک نے شوئیتا کو کہا تمہاری آواز بہت اچھی ہے ہم تمہیں ضرور کام دیں گے اس کے بعد وہ وہاں سے چلی گئی تھیں۔ میرے لیے حیران کن بات یہ ہے کہ لوگ بغیر ثبوت کے انوملک پر الزام لگارہے ہیں حالانکہ انہوں نے شوئیتا کے ساتھ کوئی غلط کام نہیں کیا تھا۔