ممبئی:
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان  کی وجہ سے ایشوریا رائے کو پانچ فلموں سے نکال دیا گیا تھا۔

بالی ووڈ میں ہر دور میں کئی مشہور جوڑیاں سامنے آئی ہیں جس میں سے ایک جوڑی شاہ رخ خان اور ایشوریا کی بھی ہے جو کہ فلم  ’محبتیں‘ اور ’دیو داس‘ کے بعد سے ہر ڈائریکٹر کی اول ترجیح تھی لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ فلم  ’دیوداس‘ کے بعد شاہ رخ اور ایش کی جوڑی کو پانچ فلموں میں کاسٹ کیا گیا تھا لیکن شاہ رخ خان نے سلمان خان کی وجہ سے ایشوریا کے ساتھ  کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی مشہور زمانہ فلم  ’چلتے چلتے‘ میں رانی مکھرجی سے قبل ایشوریا مرکزی کردار ادا کررہی تھیں لیکن سیٹ پر سلمان خان اور ایش کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے تمام صورتحال کو یکسر تبدیل کردیا جس کی وجہ سے کنگ خان نے ایشوریا رائے کو فلم سے باہر کرنا ہی مناسب سمجھا۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ رخ اور ایشوریا ایشیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

کنگ خان نے سیٹ پر ہونے والے واقعے کی غیر رسمی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کے ساتھ نئے پروجیکٹ پر کام کرنا لیکن بغیر کسی وجہ کے اسے نکال دینا بہت مشکل عمل ہوتا ہے اور اس بات کا مجھے افسوس ہے لیکن ایشوریا بہت اچھی دوست ہیں جب کہ ذاتی طور پر شاید میں نے غلط کیا ہو لیکن بطور پروڈیوسر یہ جائز بنتا ہے جس پر میں ایشوریا سے معذرت چاہتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایشوریا  دبنگ خان کے دل سےنہ نکل سکیں

ایشوریا نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دو فلمیں ایسی تھیں جس میں میں باقاعدہ طور پر شامل تھی لیکن بغیر کسی وجہ کہ مجھے اُن پروجیکٹس سے باہر کردیا گیا اور جس کی مجھے آج تک وجہ معلوم نہیں۔