لاہور:
اداکار ہمایوں سعید نے نئی فلم پر کام شروع کردیا ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ان دنوں کاسٹ فائنل کی جا رہی ہے۔

ہمایوں سعید کی فلم کا نام ’لوفر‘ فائنل کیا گیا ہے اور یہ ٹائٹل وہ خود کریں گے۔ فلم کی کہانی خلیل الرحمن قمر نے تحریر کی ہے جو اس سے پہلے’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ جیسی سپرہٹ فلم لکھ چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ لاہور کے اندرون شہرسے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کی کہانی ہے اور یہ سنگل ٹریک لواسٹوری ہے جس کی زیادہ تر شوٹنگ بھی لاہورمیں ہی کی جائے گی۔