کراچی:
پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے محسن حسن خان نے کہا کہ سرفراز احمد پر ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے سبب اضافی دباؤ ہے، میں کرکٹ کمیٹی میٹنگ میں سفارش کروں گا کہ انھیں کچھ راحت دیتے ہوئے ٹیسٹ میں کسی اور سینئر کو قیادت سونپ دی جائے۔