دبئی:
پاکستان کی ثنا میر ٹاپ 5 آل راؤنڈرزمیں آخری نمبر پر آ گئیں۔

پاکستان سے ویمنز ٹوئنٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کی بدولت آسٹریلوی پلیئرز کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آگئی، پاکستان کی ثنا میر ٹاپ 5 آل راؤنڈرزمیں آخری نمبر پر ہیں۔

ٹیم حسب سابق ساتویں درجے پر رہی، الیسا ہیلی کیریئر کی بہترین 529 پوائنٹس جوڑ کر مشترکہ طور پر 12ویں پوزیشن پر آگئیں، جس میں ان کی شریک ویسٹ انڈین ہیلی میتھیوز ہیں، الیسا کو 8 درجے بہتری ملی،البتہ بولنگ میں انھیں 4 درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر جانا پڑگیا۔