وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل 11ویں سیریز جیتنے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مسلسل 11ویں سیریز ٹرافی پاکستانی شوکیس کی زینت بن گئی

 
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا، پاکستان کی مزید کامیابیوں کیلئے پر امید ہوں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں بہترین ٹیم اسپرٹ دیکھنے کو نظر آئی، لگاتار 11ویں کرکٹ سیریز جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے، امید ہے قومی ٹیم اپنی کارکردگی کے تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھے گی۔