ممبئی:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سلمان خان کے لیے محبت بھرے کلمات ادا کرتے ہوئے انہیں بھائیوں جیسا قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق شاہ رخ خان کے مداح نے ایک ٹوئٹ میں کنگ خان کو مخاطب کرتے ہوئے سلمان خان کو چند الفاظ میں بیان کرنے کی استدعا کی جس پر کنگ خان بھی خاموش نہ رہے اور مداح کی درخواست کو پورا کرکے انڈسٹری کا کنگ ہونے کا ثبوت دے دیا۔
شاہ رخ خان نے مداح کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ جیسے کے لیے سلمان خان بھائی سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے جوکہ ابتدائی زندگی میں ہی اپنے والدین کو کھو چکا ہو، کنگ خان نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کو بیان کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

یہ پڑھیں: بھنسالی کا کنگ خان اور سلطان کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سلمان اور شاہ رخ اپنے کیرئیر میں 6 فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جب کہ سلومیاں کنگ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ میں بھی بطور مہمان اداکار فن کا جادو جگاتے نظر آئیں گے۔