ممبئی:
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان کے بجائے شاہ رخ خان کو ترجیح دے دی۔

اداکار عامر خان نے بالی ووڈ کے ہدایت کارو پروڈیوسر کرن جوہر کے مقبول ترین شو’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شو میں پوچھے جانے والے سوالوں کے نہایت دلچسپ جوابات دئیے۔ شو کے سب سے مقبول سیگمنٹ ریپڈ فائر راؤنڈ میں جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ ایک کشتی میں آپ، شاہ رخ اور سلمان خان موجود ہوں اور آپ کو کسی ایک کو دھکا دے کر دوسرے کو بچانا پڑے تو آپ کسے دھکا دیں گے؟

اس کے جواب میں عامر خان نے سلمان خان کے مقابلے شاہ رخ کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ کو بچائیں گے کیونکہ ’بھائی(سلمان خان) ڈوب ہی نہیں سکتے۔‘

 

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان نے کینسر میں مبتلاننھے مریض کی خواہش پوری کردی

شو کے دوران جب عامر سے ان کے بچوں جنید اور ایرا کے فلم انڈسٹری جوائن کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو عامر خان نے کہا ان کا بیٹا جنید اداکار یا پھر فلمساز بننے کا خواہشمد ہے۔ عامر نے مزید کہا اگر جنید ایک اچھا اداکار نہ بن سکا تو وہ اس کے منہ پر یہ بات کہہ دیں گے کیونکہ یہ فلم انڈسٹری اور شائقین کے ساتھ غلط ہوگا کہ ایک اچھا اداکار نہ ہونے کے باوجود میں اپنے بیٹے کو سپورٹ کروں۔