واشنگٹن:
امریکا میں مڈٹرم الیکشن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی جماعت کو ری پبلکن پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ ڈیموکریٹس کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔  امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی پالیسیاں رد کرتے ہوئے ڈیموکریٹ پارٹی کو ووٹ دیئے جس نے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کو 210 اور ری پبلکن کو 196 نشستوں پر برتری مل گئی ہے۔ دوسری طرف امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز کا راج برقرار رہا جہاں ری پبلکن پارٹی کو 51 جبکہ ڈیموکریٹس کو 46 سیٹیں حاصل ہوئیں۔

 

ڈیموکریٹس رہنما نینسی پلوسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آوازسنی گئی، آپ کے ووٹ سے تبدیلی آئی، کل ایک نیا امریکا ہوگا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہر فیصلے پر جواب دہ ہوں گے، عوام کے درمیان تقسیم ختم کریں گے اور ایک ہونے کا وقت آگیا ہے۔