پاکستان روایتی جنگ لڑنے کی طاقت کھوچکا ہے، نریندر مودی کی ہرزا سرائیکارگل: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاچن کے معاملے پر پاکستان سے کسی بھی قسم کے سمجھوتے سے انکار کردیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کارگل میں تعینات بھارتی فوجیوں سے خطاب کے دوران نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان روایتی  جنگ لڑنے کی طاقت کھوچکا ہے، اسی لیے مسلح شدت پسندوں اور دراندازوں کی حمایت کر رہا ہے۔ جس سے بھارتی افواج کا بھاری جانی نقصان ہورہا ہے، دہشت گردی اس وقت عالمی مسئلہ ہے اور بھارتی فوجی جنگ کے مقابلے میں  دہشت گردانہ وارداتوں  کا زیادہ شکار ہورہے ہیں. انہوں  نے کہا کہ بھارت بہترین اور جدید اسلحہ و سازوسامان سے لیس مضبوط فوج کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے جوانوں  کو یہ یقین ہونا چاہئے کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کے تمام تر تحفطات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارگل کے قریب تعمیر کئے گئے نیمو باز ڈیم پر بجلی کے پیداواری منصوبے کا بھی افتتاح کردیا ۔

واضح رہے کہ نریندرمودی 1999 کے بعد کارگل کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔