خانہ کعبہ کی چھت پرخصوصی کیمرہ نصب، پورابیت اللہ نظرآئے گامکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کی چھت پرایک خصوصی کیمرہ نصب کیا ہے جس کی مدد سے نہ صرف بیت اللہ بلکہ پورے حرم شریف کا دیدار ممکن ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیت اللہ کا طواف اورخانہ کعبہ کا دیدار مسلمانان عالم کی دلی تمنا ہوتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہرایک کی یہ خواہش پوری بھی ہو۔ حال ہی میں سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ کی چھت پرایک خصوصی کیمرہ نصب کیا ہے جس کی مدد سے نہ صرف بیت اللہ بلکہ پورے حرم شریف نظر آئے گا بلکہ اس سے آپ مسجد الحرام اور توسیع حرم کے شاہ عبداللہ پروجیکٹ پر جاری کام بھی دیکھ سکیں گے۔ خصوصی کیمرے کے ذریعے خانہ کعبہ کے گردو پیش دن رات کام میں مشغول کرینیں اور معماروں کوکام میں مصروف دیکھا جاسکے گا۔