لاہور:  ایشین گیمز 2022 میں کرکٹ کا میلہ بھی سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

اے سی سی ارکان نے ایشین گیمز 2022 میں کرکٹ کو شامل کرنے کیلیے بھرپورکوشش کا اعلان کردیا۔ لاہور میں اجلاس کے دوران شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایشیائی سطح پرہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں کرکٹ بھی شامل ہونا چاہیے، اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

نومنتخب صدر نظم الحسن نے کہا کہ ایشیا میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلیے تمام اراکین کا اتحاد واتفاق کے ساتھ چلنا ضروری ہے، یو اے ای میں ایشیا کپ کی بے مثال کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ دنیائے کرکٹ اس خطے کے بغیرادھوری ہے۔