ممبئی: ناموربالی ووڈ اسٹار اورسابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اورنک جونز کو پاکستانی و بھارتی فنکاروں کی جانب سے تہنیتی پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ماہ یکم اور 2 دسمبر کو مسیحی اور ہندو روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی پریانکا چوپڑا اورنک جونزنے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اس موقع پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اورزرین خان سمیت متعدد فنکاروں نے نک اور پریانکا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اسٹار جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی تصاویر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دونوں کو ہمیشہ خوش رہنے کی دعادی۔