ممبئی: بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم’2.0‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 500 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارت  کی مہنگی ترین فلم’2.0‘ کا سفر کامیابی سے جاری ہے، فلم نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم میں شامل اور 2.0 کے ہندی ورژن کی تشہیر کررہے پروڈیوسر کرن جوہر نے ٹوئٹرپر فلم کی آمدنی شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میگا بلاک بسٹر فلم 2.0 نے دنیا بھر سے 500 کروڑ کی کمائی کرکے تاریخ رقم کردی۔‘ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن کے 2.0 کے ساتھ اشتراک کو خوش آئند قرار دیا۔