لاہور:
پی سی بی نے سرفراز احمد کے تیسرا ٹیسٹ نہ کھیلنے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا، جنوبی افریقہ سیریز میں پہلے ہی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا ہے، تیسرا اور آخری میچ 11جنوری کو جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے پھیلی کہ دورئہ یو اے ای سے اب تک مسلسل قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد تیسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کررہے،ان کا خلا وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان پُر کریں گے۔ دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔