ممبئی:
بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا میں ٹیسٹ کامیابی پر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما بھی خوشی سے نہال ہوگئیں۔

انھوں نے ٹیم کا گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھاکہ اس سائیڈ نے نئی تاریخ لکھی ہے، جس پر میں تمام کھلاڑیوں، کوچنگ و سپورٹ اسٹاف کو مبارکباد دیتی ہوں، میں بہت زیادہ خوش اور خاص طور پر مجھے ویرات کوہلی آپ پر فخر ہے۔