ممبئی:
بالی ووڈکے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ان کے والدین ساتھ نہیں ہیں۔

زیادہ تر بچے اپنے والدین کی علیحدگی پر خوشی کا اظہار نہیں کرتے اور انہیں اس بات سے تکلیف ہوتی ہے ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے، لیکن  بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اس کے برعکس سوچتی ہیں۔ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب سارہ سے ان کے والدین سیف علی خان اورامریتا سنگھ کی علیحدگی کے حوالے سے رائے مانگی گئی تو سارہ نے کہا ’’میں خوش ہوں کہ میرے والدین ساتھ نہیں ہیں۔‘‘