ممبئی:
بھارتی عدالت نے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے والے آلوک ناتھ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

بالی ووڈ میں گزشتہ سال ’می ٹو مہم‘ عروج پر تھی جس کی زد میں سلمان خان اور امیتابھ بچن سمیت متعدد اداکار بھی آئے جب کہ پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا نے انڈسٹری میں ’’سنسکاری بابوجی‘‘ کے نام سے مشہور اداکار آلوک ناتھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تاہم اداکار نے ان الزامات کی تردید کی۔

اداکار آلوک ناتھ نے مصنفہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا جس میں مصنفہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ان کی درخواست رد کردی تھی۔ بعد ازاں ونتا نندا کے کہنے پر اداکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔