لاہور:
آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت آج (جمعرات کو) احتساب عدالت میں ہوگی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پیش نہیں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کے اہلکار نے احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے روبرو درخواست جمع کروا دی۔

جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے کیونکہ وہ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج جمعرات کو شہبازشریف کے علاوہ آشیانہ اقبال اسکینڈل کے دیگر تمام 12 نامزد ملزمان احتساب عدالت میں جج سید نجم الحسن کی عدالت میں پیش ہونگے۔