ممبئی:
نامور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی مداح نکلیں اور انہیں متاثر کن شخصیت قرار دے دیا۔

ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں، اداکارہ کترینہ کیف بھی ملالہ سے متاثرہیں، ان دنوں وہ ملالہ یوسفزئی کی کتاب’’وی آر ڈسپلیسڈ‘‘ کا مطالعہ کررہی ہیں یہ کتاب ملالہ یوسفزئی کی زندگی سے متعلق ہے جسے خود ملالہ نے تحریر کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملالہ سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، شاہ رخ خان

 

کترینہ کیف نے ملالہ یوسفزئی کی کتاب کا سرورق اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرکرتے ہوئے کتاب سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا  ’’اس کتاب میں ملالہ اور دوسری غیر معمولی لڑکیوں کی کہانیاں یکساں طور پر متاثر کن ہیں، یہ کہانیاں ان تمام لڑکیوں کے خواب پورے کرنے میں مدد کریں گی اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گی جنہیں خود پر یقین ہے۔ ملالہ! میری دعا ہے ایک دن تم اپنی طاقت سے دنیا کو تبدیل کردوگی، دنیا کو تمہاری اور تمہاری جیسی لڑکیوں کی ضرورت ہے۔‘‘