اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطرکے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی اب وزیراعظم 21 جنوری کی شام 2 روزہ دورے پر دوحہ پہنچیں گے۔

اس سے قبل  دورہ قطر 22 جنوری سے شیڈول تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امیر قطر اور اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک قطر تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔