83

ہندوتوا پالیسی کی وجہ سے بھارتی عزائم انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بے نقاب

مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی کی وجہ سے بھارتی عزائم انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کایورپی پارلیمنٹ کی طرف سے بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف مذمتی قرارداد پاس کرنے پر تبصرہ

اسلام آباد( ڈیلی میڈیا)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف قرارداد اس بات کا برملا اظہار ہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی کی وجہ سے بھارتی عزائم انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور دنیا اب مودی کی انتہاءپسندانہ پالیسیوں کو جان چکی ہے۔ لہٰذا اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بھارت کے مکروہ چہرے کو عالمی برادری کے سامنے آشکار کریں۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ سابق امریکی صدر اوباما نے کہا تھا کہ اگر بھارت میں اقلیتوں کے خلاف اسی طرح کی پالیسی رہی تو ا±س کا شیرازہ بکھرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔جبکہ میں کہتا ہوں کہ مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا اور مودی کی توسیع پسندانہ اور انتہاءپسندانہ پالیسیوں کے باعث بھارت کو بکھرنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔ جبکہ گزشتہ روز یورپی پارلیمنٹ نے بھارت میں مقیم اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک مذمتی قرارداد پاس کر کے اس بات پر مہر ثبت کر دی ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ حال ہی میں بھارت کے علاقے منی پور میں عیسائیوں کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنایا گیا اور ا±ن کی عبادت گاہوں اور گھروں کو مسمار کیا گیا جس سے مودی سرکار کی انتہاءپسندانہ سوچ کا اعادہ ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف مذمتی قرارداد پاس کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے 05اگست2019ءکے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھی کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے اور آئے روز انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث کشمیری عوام ایک سنگین صورتحال سے گزر رہے ہیں لہذا ایک ایسے وقت میں جب یورپی پارلیمنٹ نے بھارت میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیا ہے تو ہم یورپی یونین سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی کا بھی نوٹس لے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرنے پر زور دے۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ جس طرح سابق امریکی صدر اوباما نے کہا تھا کہ بھارت کی اقلیتوں کے خلاف انتہائ پسندانہ پالیسیاں اگر اسی طرح جاری رہیں تو بھارت کا شیرازہ بکھر جائے گا جبکہ میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہتا ہوں کہ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا اور بھارت جلد ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں