156

سعودی عرب کا “فرینڈز ویزا” جاری کرنے کا اعلان

لاہور (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب آنے کی اب دعوت دے سکتے ہیں- سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ دنیا بھر سے اپنے دوستوں کو پرسنل وزت ویزہ جاری کروا سکتے ہیں- اس ویزہ پر آنے والے زائرین کو اس بات کی سہولت ہو گی کہ وہ سنگل یا ملٹی پل ویزہ حاصل کریں۔ ویزا ہولڈر کو عمرہ کی رسومات ادا کرنے اور مسجدِ نبوی جانے کی اجازات ہو گی جبکہ وہ سعودی عرب کے تاریخی مقامات اور دیگر ثقافتی مقامات بھی دیکھ سکیں گے۔ اس ویزہ پر آںے والے سعودی عرب کے تمام شہروں میں جا سکیں گے۔ وزارتِ حج اور عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری ذاتی وزت ویزہ پر ایک ہی وقت میں متعدد مہمانوں کو مدعو کر سکتے ہیں- مہمانوں کو ویزا درخواست فارم آن لائن پر کرنے کے بعد فیس اور مڈیکل انشورنس کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ انہیں درخواست اور پاسپورٹ سعودی سفارت خانے یا کونسل خانے میں جمع کروانا ہوگا یا تسلیم شدہ مراکز کے ذریعہ ذاتی وزت ویزا کے لیے درخواستیں سعودی وزارتِ خارجہ کے ویزا پلیٹ فارم کے ذریعہ بھی دی جا سکے گی۔ سنگل انٹری ویزا 90 دن کے لیے کارآمد ہوگا جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا 365 دنوں کے لیے کارآمد ہوگا, جبکہ سعودی عرب میں قیام صرف دونوں ویزوں پر 90 دن کا ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں