476

فوجی کالونی میں گھر میں گیس لیکج دھماکا، 5 بچے زخمی

راولپنڈی: فوجی کالونی میں واقع گھر میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں 5 بچے زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں فوجی کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکج دھماکے سے آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر تین بہنیں اور دو بھائی زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو نے پانچوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہولی فیملی اسپتال کے برن سینٹر منتقل کر دیا، دھماکے کی اطلاع پر تھانہ پیر ودھائی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ گھر میں لگی آگ کو فوری بجھا دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں پولیس پارٹی پر حملہ ہوگیا، اہلکاروں پر بدترین تشدد

یاد رہے کہ تین دن قبل وفاقی دارالحکومت کی جناح سپر مارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس لیکج سےدھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جھلس گئے تھے، ریسٹورنٹ کی کچن میں کھانے پکانے کے دوران گیس لیکج سے زور دار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ دھماکا اس قدر خوف ناک تھا کہ قریبی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے سے اطراف کے 2 ریسٹورنٹس کو بھی نقصان پہنچا جب کہ واقعے میں مجموعی طور پر13 افراد زخمی ہوئے جن میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو کھانا کھانے آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں