275

سینئر صحافی ارشد انصاری کے اعزاز میں نیویارک میں محمد نعیم کا استقبالیہ

محمد نعیم کا کہنا تھا کہ ارشد انصاری کے ساتھ ان کی دیرینہ دوستی ہے جس پر انہیں فخر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ارشد انصاری کی پاکستان میں صحافت کے شعبے میں تین سے زائد دہائیوں کی خدمات گرانقدر ہیں
محمد نعیم اور ان کے صاحبزادوں ذیشان نعیم، ارسلان نعیم ، رحمان نعیم کے زیر اہتمام استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت
ارشد انصاری کی جانب سے محمد نعیم سمیت استقبالیہ میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کا پذیرائی پر شکرئیہ، ارشد انصاری نے پاکستان کی مجموعی صورتحال پر اپنا نکتہ نظر بیان کیا
استقبالیہ میں موجود کمیونٹی ارکان نے بھی غیر رسمی بات چیت کے دوران اراشد انصاری سے پاکستان کی موجودہ بالخصوص سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں اوورسیز کمیونٹی کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا
محمد نعیم اور ان کے صاحبزادوں ذیشان نعیم، ارسلان نعیم ، رحمان نعیم کے زیر اہتمام پنجاب ریسٹورنٹ بروکلین میں دئے گئے استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات چوہدری سرور ، کریم وٹو،چوہدری اسلم ڈھلوں، اشتیاق احمدنکی، زبیر میاں ، محسن ظہیر، ظفر نیویارکراورعابد بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی

نیویارک (ڈیلی میڈیا ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت محمد نعیم کی جانب سے پاکستا ن کے سینئر صحافی ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے موجودہ سیکرٹری جنرل اور لاہور پریس کلب کے سابق پریذیڈنٹ ارشد انصاری کے اعزاز میں یہاں استقبالیہ دیا گیا۔
محمد نعیم اور ان کے صاحبزادوں ذیشان نعیم، ارسلان نعیم ، رحمان نعیم کے زیر اہتمام پنجاب ریسٹورنٹ بروکلین میں دئے گئے استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات چوہدری سرور ، کریم وٹو،چوہدری اسلم ڈھلوں، اشتیاق احمدنکی، زبیر میاں ، محسن ظہیر، ظفر نیویارکراورعابد بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
ارشد انصاری جو کہ نجی دورے پر امریکہ ہیں، محمد نعیم کے استقبالیہ کے لئے پنجاب ریسٹورنٹ پہنچے تو محمد نعیم اور ان کے صاحبزادوں ذیشان نعیم، ارسلان نعیم ، رحمان نعیم سمیت دیگر مہمانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔
ارشد انصاری کی جانب سے محمد نعیم سمیت استقبالیہ میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کا عزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔استقبالیہ سے خطاب کے دوران ارشد انصاری نے پاکستان کی مجموعی صورتحال پر اپنا نکتہ نظر بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان سے دور لاکھوں پاکستانیوں ہر لمحہ پاکستان کے بارے میں سوچتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو اور پاکستانی عوام بھی ایک خوشحال اور ترقی پذیر زندگی گذاریں ۔
ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ایک روایتی فقرہ ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اوورسیز پاکستانی ، ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔ وہ وطن سے جتنا دور ہیں، پاکستان کی محبت ان کے دلوں میں اتنی ہی موجود ہے ۔ارشد انصاری نے پاکستان میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کی صورتحال اور ملکی و قومی حالات میں ان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔
محمد نعیم کا کہنا تھا کہ ارشد انصاری کے ساتھ ان کی دیرینہ دوستی ہے جس پر انہیں فخر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ارشد انصاری کی پاکستان میں صحافت کے شعبے میں تین سے زائد دہائیوں کی خدمات گرانقدر ہیں ۔استقبالیہ میں موجود کمیونٹی ارکان نے بھی غیر رسمی بات چیت کے دوران اراشد انصاری سے پاکستان کی موجودہ بالخصوص سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں اوورسیز کمیونٹی کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں