ICC Men's T20 World Cup 55

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی نیویارک آمد

دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کرس گیل نے نیویارک میں ٹرافی کی رونمائی کی

لاہور ( عثمان بن احمد) آئی سی سی کے زیر اہتمام جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلے جانیوالے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلد کپ کی ٹرافی کی نیویارک میں رونمائی کی گئی ۔ دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کرس گیل ، آئی سی سی حکام کے ساتھ نیویارک پہنچے اور انہوں نے نیویارک کی امپائر سٹیٹ بلڈنگ پر کھڑے ہو کر ٹرافی کی رونمائی کی ۔ بعد ازاں ناسا کاو¿نٹی جہاں ، ورلڈ کپ کے آٹھ میچ ہونے ہیں، میں ٹرافی کی رونمائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایک پروقار تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی بعد ازاں ٹرافی کو نیویارک کے مصروف ترین شاپنگ پلازہ روز ویلٹ فیلڈ مال میں شائقین کرکٹ کے دیکھنے کے لئے رکھا گیا۔ ٹرافی نیویارک کے بعد امریکی ریاستوں فلوریڈا، ٹیکساس کے بعد ویسٹ انڈیز اور دنیا کے مختلف ممالک میں بھی جائے گی ۔

Usman Bin Ahmad

Daily Media Lahore

T20 world cup 2024, Trophy

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں