بالی ووڈ اداكارہ كاجول نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیںممبئی: بالی ووڈ کی حسین آنکھوں والی اداکارہ کاجول آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہیں ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ كاجول نے 5اگست 1974 كو بھارتی شہر ممبئی میں آنکھیں کھولیں اور 1993 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا، ان کی پہلی فلم ’’بازی گر‘‘ تھی جس میں انھوں نے بالی وڈ كنگ شاہ رخ خان كے ساتھ اپنی اداكاری كے جوہر دكھائے، فلم بازی گر کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا اور پھر کئی فلموں میں کاجول اور شاہ رخ نے ایک ساتھ کام کر کے فلم بینوں سے داد وصول کی۔
كاجول متعدد مشہور فلموں ’’پیارتوہونا ہی تھا‘‘، ’’كبھی خوشی كبھی غم‘‘ ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘، ’’مائے نیم از خان‘‘، ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘، پیار تو ہونا ہی تھا‘‘، ’’یو می اور ہم‘‘ اور ’’فنا‘‘ شامل ہیں۔ ہدایت کار كرن جوہر كی فلم ’’كچھ كچھ ہوتا ہے‘‘ میں كاجول نے ایسے جوہر دكھائے جو آج بھی لوگوں كو یاد ہیں 2011 میں انھیں بھارت كے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔