ٹنڈو آدم:
سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر ٹنڈو آدم میں لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران زمین پر بچھے قالین اڑنے لگے اور ہیلی کاپٹر کو خطرہ پیدا ہوگیا۔

تاہم ہیلی کاپٹر تھوڑی دیر تک فضا میں معلق رہا اور پائلٹ نے حاضر دماغی اور کمال مہارت  کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے باحفاظت نیچے اتارلیا۔ لینڈنگ کے بعد سابق صدر پیپلزپارٹی کے تحت منعقدہ جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔