لاہور:
گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں ایک نامعلوم شخص نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں ایک نامعلوم درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہونے میں ہوگیا تاہم متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے خطرے میں ہے جب کہ گارڈن ٹاؤن تھانے کی پولیس کارروائی کیلیے اسپتال پہنچ گئی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تاہم متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔