بھکر:
دریا خان موڑ دلیوالا روڈ پر موٹرسائیکل، مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھکر کے علاقہ دریا خان موڑ دلیوالا روڈ پر موٹرسائیکل، مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ مسافر بس اور ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے، زخمیوں کو افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر ریفر کر دیا گیا۔

 

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گی ہے اور زخمیوں کو ہرممکن سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔