امیتابھ بچن کو ڈائریکٹ کرنا اعزاز ہوگا، روہت شیٹیممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی ایکشن فلم میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ڈائریکٹ کروں۔
یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا جب کہ سلمان خان کے ساتھ ٹیم کا حصہ بننا بھی خواہش ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں روہت نے بتایا کہ ’’ میری خواہش ہے کہ میں مسٹر بچن کے ساتھ کام کروں‘ میں ایک ایکشن فلم بنانا چاہتا ہوں لیکن میں ابھی تک بگ بی سے اپنی خواہش کا اظہار نہیں کر پایا ‘‘۔ یاد رہے امیتابھ بچن اس سے پہلے روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں ایک خصوصی نغمے میں کام کر چکے ہیں جس کے بول ہیں’’بول بچن‘‘ ۔
دوسری طرف روہت شیٹی نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ ’’دبنگ‘‘ اسٹار سلمان خان کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتے ہیں‘ ’’مجھے اچھا لگے گا اگر میں سلمان کے ساتھ فلم کروں لیکن یہ بہت بڑی بات ہوگی اگر ہم دونوں مل کر کام کریں جیسا کہ میں نے اور شاہ رخ خان نے ’’چنائی ایکسپریس‘‘ میں اکٹھے کام کیا ہے مگر فی الوقت میرے ہاتھ میں سلمان کے لیے کوئی اسکرپٹ نہیں ہے ‘‘۔