505

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم ٹاپ فائیو میں شامل

دبئی : پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابراعظم کو آئی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے ترقی مل گئی، بابراعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ فائیو میں پہچنے والے چند بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی ٹیم کی رینکنگ میں تو کوئی بہتری نہیں لاسکی۔ ٹیم کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے لیکن ریٹنگ پوائنٹ بہتر ہوئے، البتہ بابر اعظم نے کیریئر کی بیسٹ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ایک سو تینتالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں انٹری ہوگئی، بابراعظم دنیا کے ان چند بلے باز وں میں سے ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں ٹاپ فائیو میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آئی سی سی کی نئی فہرست کے مطابق بلے بازوں میں اس وقت ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے، آسٹریلیا کے مارنس تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر بھی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے، اسد شفیق ترقی کر کے 18 ویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے، کپتان اظہر علی 27 ویں، نسیم شاہ ترقی کر کے 52 ویں، یاسر شاہ کی 23 ویں، شاہین شاہ آفریدی32 ویں، اور محمد عباس 14 ویں نمبر کی پوزیشن پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں