بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان انھیں اور سہانا خان کو نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔
اداکارہ اننیا پانڈے ان دنوں نیٹ فلکس پر نشر کی جانے والی تھرلر فلم سی ٹی آر ایل کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں اننیا پانڈے نے سی ٹی آر ایل کے ڈائریکٹر وکرم ادیتیا موٹوانے اور کامیڈین تنمے بھٹ کے ہمراہ ایک انٹرویو میں بتایا کہ آریان خان مجھے میرے ذاتی وی لاگز لیک کرنے کی دھمکی دے کر ‘بلیک میل’ کرچکے ہیں۔
دوران انٹرویو اننیا پانڈے کا کہنا تھا کہ میں دن بھر کے دوران کیا کرتی ہوں ، کیا کھاتی ہوں اس سب کو ریکارڈ کرتی ہوں لیکن ان ویڈیوز کو کبھی میں نے پوسٹ نہیں کیا، یہ میرے فوٹو بوتھ پر موجود ہے جبکہ میری طرح سہانا اور شنایا بھے ایسے ہی وی لاگز بناتی ہیں۔
اننیا پانڈے نے بتایا کہ اس ویڈیوز کے حوالے سے آریان خان ہمیں دھمکی دیتا تھا کہ اگر ہم نے اس کے لیے کام نہ کیا تو وہ ان ویڈیوز کو لیک کردے گا، انٹرویو کے دوران اننیا نے مسکراتے ہوئے مزید کہا کہ ’ یہ سب کم عمری کے مذاق تھے‘۔
یاد رہے کہ اننیا پانڈے ،شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بچپن سے گہری دوستیں ہیں اورآریان خان سہانا سے بڑے ہیں۔
41