26

ارجیت سنگھ نے کانسرٹ میں پیش آئے کس واقعے پر خاتون سے معافی مانگی؟

بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے اپنے کانسرٹ میں سکیورٹی گارڈز کی جانب سے خاتون کے ساتھ نامناسب رویے پر معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ ان دونوں برطانیہ کے دورے پر ہیں، ان کے حالیہ کانسرٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سکیورٹی گارڈز کی جانب سے ایک خاتون کو اسٹیج پر جانے سے روکنے کے لیے برا رویہ اختیار کیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کی پرفارمنس کے دوران ایک خاتون نے اسٹیج کے قریب پہنچنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی گارڈز نے خاتون کو روکا۔
خاتون سکیورٹی گارڈز سے کہہ رہی ہیں کہ گلوکار اسے بلا رہا ہے لیکن اس کے باوجود گارڈ خاتون کی گردن پکڑ کر اسے روکتا رہا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر گلوکار نےاپنا گانا روک دیا اور خاتون کی گردن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس طرح کسی کو پکڑنا مناسب نہیں ہے’۔
بعدازاں ارجیت سنگھ نے شرکا سے بیٹھ جانے کی درخواست کی اور خاتون سے معافی مانگتے ہوئے کہا ‘میں معذرت خواہ ہوں، کاش میں آپ کی حفاظت کے لیے وہاں ہوتا، لیکن میں ایسا نہیں کر سکا’،گلوکار کے اس عمل نے ان کے چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں