171

اسلام آباد میں نیشنل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نےپمز اسلام آباد میں نیشنل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

اسلام آباد۔: وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد میں نیشنل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔نیشنل کینسر ہسپتال میں اسلام آباد،

راولپنڈی کے ساتھ ساتھ گردونواح کے علاقوں بشمول گلگت بلتستان کشمیر، خیبر پختونخوا اور ضم شدہ اضلاع کے لوگ بھی اس موذی مرض کے بین الاقوامی معیار کے علاج سے مستفید ہو سکیں گے۔منصوبہ آئندہ 2 سالوں میں مکمل ہو گا۔ ہستپال میں او پی ڈی، ایمرجنسی،ریڈیالوجی میڈیکل ،آئی سی یو اور بلڈبینک سمیت دیگر سہولیات میسرآئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں