178

اعظم خان نے سائفر کیس میں عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروادیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے اپنا بیان 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے۔روز نامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان کا ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا۔ریکارڈ کرائے گئے بیان میں اعظم خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریکِ عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اعظم خان نے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا‘۔ریکارڈ کرائے گئے بیان میں اعظم خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں گم کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں