452

افغان طالبان کی امریکا کو بڑی دھمکی

دوحا: افغان طالبان نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ جنگ بندی پیشکش کا جواب دے ورنہ مذاکرات سے نکل جائیں گے،طالبان نےامریکا کو7روز کے لئے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کو امن مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی دے دی اور خبردار کیا اگر عارضی جنگ بندی کا جلد جواب نہ دیا گیا توامن مذاکرات سے نکل جائیں، مذاکرات ختم کرنے کا انتباہ طالبان کے چیف مذاکرات کار عبدالغنی برادر نے دیا۔

افغان طالبان نے افغانستان میں سات روز کے لئے پرتشدد کارروائیاں بندکرنےکی پیشکش کی تھی، جس کا مقصد فریقین کے درمیان مذاکرات کے تحت حتمی معاہدے کی طرف بڑھنا ہے۔

یاد رہے عبدالغنی برادرنے چندروزقبل افغان امن عمل کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادسے ملاقات کی تھی طالبان قطر دفتر کا کہنا تھا  کہ اس ملاقات میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات اور مستقبل کے اقدامات پر بات ہوئی۔

خیال رہے امریکا اور افغان طالبان میں اب تک مذاکرات کے 11 دور ہو چکے ہیں جبکہ طالبان اور امریکا امن مذاکراتی عمل کے حوالے سے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان، امریکی وفد کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں، طالبان اور امریکا نے  امن معاہدے کو فائنل کرلیا ہے تاہم دستخط ہونا باقی ہے۔

واضح رہے افغان طالبان کی ٹیم نے امریکی وفد سے ملاقات میں عارضی جنگ معاہدے کی دستاویزات پیش کیں تھیں ، مجوزہ جنگ بندی سات یا دس روز کے لئے ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں