36

امریکا میں مقیم ممتاز پاکستانی صحافی کے بیٹے کی نیو یارک پولیس میں شمولیت، کمیونٹی کی طرف سے سرپرائز تقریب کا انعقاد

نیو یارک (ڈاکٹر رومیسہ احمد) نیو یارک میں مقیم ممتاز پاکستانی صحافی اور اردو نیوز کے ایڈیٹر محسن ظہیر کے بیٹے کے پولیس افسر بننے پر پاکستانی کمیونٹی نے ایک عظیم و شان تقریب کا اہتمام کیا جس میں نیو یارک کی تمام سرکردہ پاکستانی شخصیات نے شرکت کی- تقریب سے قبل محسن ظہیر اور ان کے اہلِ خانہ کو اس کے اہتمام کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا تھا اور انہیں بلا کر گریٹ سرپرائز دیا گیا جس نے نوجوان پولیس افسر کرم محسن اور ان کے والدین کو حیرت میں ڈال دیا۔ شرکاء میں نیو یارک پولیس کے اعلیٰ افسر بھی شامل تھے- اس موقع پر صحافیوں نے نوجوان افسر کرم محسن اور ان کے والدین کی تربیت اور محنت کو سراہا اور نیو یارک پولیس میں کرم محسن کی شمولیت کو کمیونٹی کی عزت قرار دیا- نیو یارک پولیس میں اعلیٰ عہدے پر فائز پاکستانی نثراد عدیل رانا نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستانی نوجوان نیو یارک پولیس میں شامل ہو کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر رہے ہیں- امریکہ کی ممتاز سماجی شخصیت رانا اشفاق احمد نے کرم محسن کی پولیس میں شمولیت کو نئی پاکستان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا- تقریب میں پاک امریکن پولیٹیکل ایکشن کمییٹی کے بانی ڈاکٹر اعجاز احمد، صدر ڈاکٹر اقبال پرویز، جنگ/نیوز کے عظیم ایم میاں معوذ صدیقی، آصف جمال، ریاض بابر، فہیم میاں، ظفر اقبال اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ محسن ظہیر نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کے ہم سب کے بچے محنت کر کے امریکا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں گے- انہوں نے کہا کہ کرم ظہیر کی کامیابی میں ان کی والدہ شازیہ محسن کا اہم کردار ہے- ان کی سخت محنت اور توجہ کے باعث ہمیں آج یہ خوشی ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں