199

امریکی شہریوں نے بڑی تعداد میں پاسپورٹ کیوں بنوانے شروع کر دئیے ہیں؟

لاہور (عثمان بن احمد ) دنیا بھر کے ممالک میں پاسپورٹ بنوا کر امریکہ جانے کا رجحان ہے اور اگر یہی رجحان امریکہ میں پیدا ہو جائے تو اس کا کیا مطلب ہے ۔ یعنی کہ جیسے کے دنیا کے دیگر ممالک میں شہری دھڑا دھڑپاسپورٹ بنوا رہے ہیں ، ویسے ہی امریکی شہری بھی بڑی تعداد میں نا پاسپورٹ بنا رہے ہیں یا ایسے شہری کہ جن کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو گئی ہے، وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروارہے ہیں ۔
نیویارک سے شائع ہونیوالے اخبار ’اردو نیوز ‘ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ میں بڑی تعداد میں نیا پاسپورٹ بنوانے یا پاسپورٹ کی تجدید کروانے کی اس رجحان کی وجہ سے یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ جو کہ پاسپورٹ جاری کرتا ہے ، پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔
کام کے اس بوجھ کی وجہ سے عام پاسپورٹ جو کہ دو سے تین ہفتے میںریگولر بن کر آجاتا تھا ، اب اس کی پراسیسنگ پر اڑھائی سے تین ماہ کا وقت لگ رہا ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظریو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ کے لئے کال سنٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو دئیے گئے ایک بیان میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ درخواستوں کے سلسلے میں ان کے کال سنٹرز کے اوقات کارویک اینڈز پر بھی بڑھائے جا رہے ہیں۔ یہ سنٹرز اب ہفتہ اور اتوار کو بھی صبح دس سے سہہ پہر تین بجے تک کھلیں گے۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل پاسپورٹ انفارمیشن سنٹرز کے کال سنٹرز کی فون لائیز میں بھی تین گنا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکہ میں رواں سال کے دوران شہریوں کی جانب سے پاسپورٹ کی ڈیمانڈ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ہر ہفتے چارلاکھ پاسپورٹ درخواستیںموصول ہو رہی ہیں ۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پانچ لاکھ درخواستیں فی ہفتہ درخواستوں کی شرح تھی ۔توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے باقی ماندہ عرصہ میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ 20لاکھ مزید پاسپورٹ درخوستیں موصول کرے گا۔
ماہرین کا کہناہے کہ امریکی شہریوں کی جانب سے دھڑا دھڑ پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کروانے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکہ گذشتہ کچھ عرصے سے بڑی تعداد میں بیرون ممالک کے کاروباری یا سیاحتی مقاصد کے لئے سفر کررہے ہیں ۔ کورونا وبا کے دوران امریکی شہریوں نے بیرون ممالک کے لئے سفر سے اجتناب کرنا شروع کر دیا تھا۔
یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے ارادے سے کم از کم چھ ماہ قبل پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کروانے کی درخواست دیں ۔
تازہ اور احمد ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں، ڈیلی میڈیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں