381

امریکی ڈرون حملےمیں ہلاک ہونےوالے طالبان کے امیر کی کراچی میں جائیدادوں کا انکشاف

کراچی: افغان طالبان کے امیر ملامنصور کی کراچی میں پلاٹس،فلیٹس ودیگر رہائشی جائیدادوں کا انکشاف ہوا، جس پرعدالت کا ملامنصورکی جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادہشت گردی عدالت میں ایف اےٹی ایف کی جانب سے دہشت گردوں کی معالی معاونت روکنے کے معاملے پر سماعت ہوئی ، جس میں بتایا گیا کہ حساس اداروں نے دہشت گرد اور ان کی معاونت کرنیوالوں کیخلاف سخت اقدامات کئے اور تحقیقاتی اداروں نےافغان طالبان کےامیرملامنصورکی کراچی میں جائیدادکاپتہ لگالیاہے۔

دوران سماعت افغان طالبان کےسربراہ ملا منصور اور ان کے فرنٹ مینز کیخلاف جعلسازی کیس کا حتمی چالان عدالت میں پیش کیا گیا ، جس میں ملامنصورکےمختلف علاقوں میں پلاٹس،فلیٹس ودیگر رہائشی جائیدادوں کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت

ایف آئی اے نے بتایا کہ افغان طالبان کےسربراہ ملا منصور نے 2جعلی شناختی کارڈ محمدولی ،گل محمد کے نام سے بنا رکھے تھے، ملا منصورکی تمام جائیدادکوسیل کر دیا ہے ، وہ اپنے فرنٹ مین عمار اور اختر کے ذریعے کاروبار کرتا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملا منصور ودیگر کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا ، ملا منصور امریکی ڈرون حملےمیں ہلاک جبکہ عمار اور اختر مفرور ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملا منصور کی جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے جعلی شناختی کارڈکے اجرا پر نادرا حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں