میساچوسیٹس پولیس نے 45 سالہ طفاری کیمپبیل کی لاش اوباما کے گھر کے قریب واقع ایجگر ٹاون جھیل سے برآمد کی گئی
واشنگٹن ( نیوز روم ) سابق امریکی صدر بارک اوباما کا ذاتی باورچی جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔میساچوسیٹس پولیس نے 45 سالہ طفاری کیمپبیل کی لاش اوباما کے گھر کے قریب واقع ایجگر ٹاون جھیل سے برآمد کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ایک پیڈل بورڈر نے اطلاع دی کہ اس کے ساتھ جانے والا شخص جھیل سے اوپر نہیں آیا۔ایمرجنسی سروس کو شام تک طفاری کی لاش نہیں ملی تھی جس کے بعد اسے ‘سونار’ استعمال کرکے ڈھونڈا گیا۔اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل حادثے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔
اوباما کی صدارت کے دوران طفاری وائٹ ہاوس میں باورچی کے طور پر کام کرتا تھا۔مدت صدارت مکمل ہونے کے بعد اوباما نے اسے اپنے گھریلو ملازمین میں شامل کرلیا تھا۔