وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیز کےلئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کااجرا کردیا ، اوورسز پاکستانیز 4 ماہ تک بغیر ٹیکس دیئے اپنا فون استعمال کرسکیں گے۔ اس میں 120 دن کی توسیع بھی دی جائے گی
اوورسیزپاکستانیوں کی نشاندہی پر ذاتی موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی کی میعاد 2 ماہ سے بڑھا کر 120 دن کی جارہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کاموبائیل فونز کی عارضی رجسٹریشن نظام کی تقریب سے خطاب
لاہور (عثمان بن احمد) دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستان جانے والے اوورسیز پاکستانیوں کا ایک بڑا مسلہوزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے جزوی طور پر حل کر دیا گیا تھا۔ سابق دور میں بیرون ممالک سے امپورٹ ہونے والے موبائیل فونز بشمول وہ فون بھی کہ جو اوورسیز پاکستانیز، پاکستانآتے وقت ساتھ لاتے تھے ، پر ڈیوٹی لگا دی گئی تھی۔ یہ ڈیوٹی اب بھی قائم ہے تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے اوورسیز پاکستانی 4 ماہ تک بغیر ٹیکس دیئے اپنا فون استعمال کرسکیں گے۔ اس میں 120 دن کی توسیع بھی دی جائے گی۔
’اردو نیوز یو ایس اے ‘ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کااجرا کردیا جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کے لئے جلد نان فنانشل پیکج کااجرا جلد کریں گے، زراعت ، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبے پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیراعظم ، سمندر پار پاکستانیوں کے موبائل فونز کے لئے عارضی رجسٹریشن کے نظام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سمندرپارپاکستانیوں کی نشاندہی پر ذاتی موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی کی میعاد 2 ماہ سے بڑھا کر 120 دن کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ تارکین وطن(اوورسیز پاکستانیز) کے لئے عارضی رجسٹریشن آن لائن نظام کا اجرا کیا ہے اس پر وفاقی وزیر آئی ٹی اور وزارت کے اعلیٰ حکام ، ایف بی آر، پی ٹی اے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ ایک اہم ڈیوائس ہے جو سمندر پار لاکھوں پاکستانیوں کے لئے ایک بہترین سہولت ہے۔ انہیں یہ سہولت گھر بیٹھے میسر آئے گی۔ وہ 4 ماہ تک بغیر ٹیکس دیئے اپنا فون استعمال کرسکیں گے۔ اس میں 120 دن کی توسیع بھی دی جائے گی۔
اس میں مخصوص کیسز کی بجائے سب کو یہ سہولت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں اس وقت بے پناہ سپورٹ ملی ہے۔ پاکستان کی آبادی کے کروڑوں بچے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور اس میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس سیکٹر میں بہت مواقع ہیں، اس کو ضائع نہیں ہونے دینا۔ وزارت آئی ٹی محنت سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ بجٹ میں وزیراعظم یوتھ سکیم کے تحت نوجوانوں کی فنی تربیت کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
معاشی بحالی کا پروگرام مشکل سے معرض وجود میں آیا ہے۔ زراعت ، آئی ٹی ، معدنیات اور برآمدات اس کے لازمی عناصر ہیں۔ وزارت آئی ٹی کا اس میں کلیدی کردار ہے۔ آئی ٹی کی تربیت کے لئے تیزی سے
کام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس عائد نہ کرنے کی رائے صائب ہے لیکن اس پر فیصلے کے لئے مزید اجتماعی مشاورت اور سوچ بچار کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لاکھوں بچوں کو میرٹ پر دوبارہ لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں۔ سکول کے بچوں اور اساتذہ کو ٹیبلٹ کی فراہمی کا پروگرام بھی شروع ہونا چاہیے تھا۔ سکولوں میں حاضری کے نظام کو بھی ڈیجٹیلائزڈ کیاجائے تو یہ ایک انقلابی قدم ہو گا۔
سمندر پار پاکستانیوں کو موبائل کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت دوسری بار بھی بلاتفریق دی جانی چاہیے ، اگر اس میں تفریق روا رکھی گئی تو یہ سرخ فیتے کی نذرہو جائے گا۔ تارکین وطن کو وطن واپسی پر جو بھی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں وہ کرنی چاہئیں۔ اس کے لئے آئندہ چند دنوں میں نان فنانشل پیکج کا اعلان کررہے ہیں۔
تقریب سے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عارضی رجسٹریشن کے نظام سے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو 120 دن تک اپنافون بغیر ٹیکس ادا کئے استعمال کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ وہ اس میں 120 دن کی توسیع بھی کروا سکتے ہیں۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے موبائل فون پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔
پاکستان میں پہلی بار موبائل فون تیار کرنے کے کام کا آغازہو اہے۔ 28 مختلف کمپنیاں یہاں فون تیارکررہی ہیں۔